غنویٰ بھٹو نے جمائما سے معافی مانگ لی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق الزام لگانے پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے معافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ روز غنویٰ بھٹو نے جمائما اور ان کے بچوں کی ایک تصویر پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاتھا کہ عمران خان کی فیملی اسرائیل کے دورے پر ہے، پاکستان اس کا کیا مطلب لے؟

تصویر میں جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان نظرآرہے ہیں جب کہ انہوں نے ایک ڈھیلا لباس بھی پہن رکھا ہے۔

غنویٰ بھٹو کی اس ٹوئٹ پر جائما نے ردعمل میں جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’’یہ تصویر اسرائیل کی نہیں میکسیکو کی ہےجہاں ہم لوگ چھٹیاں منانے گئے تھے، ہم لوگوں نے’’پونچوز‘‘پہنا ہواہے اور یہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے، غنویٰ بھٹو تمہیں شرم آنی چاہئیے۔‘‘

جمائما کے ٹوئٹ کے بعد غنویٰ بھٹو کو اپنی غلطی کااحساس ہوا اور انہوں نے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا ’’میرے خدا، یہ میکسیکو ہے، میں معذرت چاہتی ہوں، مجھ سمیت لوگ کیسے اندھے لوگوں کی طرح مفروضے قائم کرلیتے ہیں، لیکن مہربانی کرکے مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں‘‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *