اداکارہ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئیں

جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی سہل بنادی ہے وہیں نوسربازوں کا کام بھی آسان بنا دیا ہے۔ یہ نوسرباز اور بلیک میلرز انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور رقم کا مطالبہ کرکے پیسے بٹورتے ہیں۔

سائبر کرائم اب کافی عام ہوتا جارہا ہے اور اس کا تازہ نشانہ بنی ہیں بھارت کی معروف اداکارہ دیپتی نیول جنہیں نوسربازوں نے آن لائن دھمکیاں دی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے ان کی براﺅزنگ ہسٹری حاصل کرلی ہے اور اب انہیں رقم دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بلیک میلرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ انہیں رقم ادا نہیں کریں گی تو ان کی براﺅزنگ ہسٹری دنیا کو دکھا دیں گے۔

دھمکیاں موصول ہونے کے بعد دیپتی نیول نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہیکرز کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ان کے ای میل ایڈریس کا ‘یوزرنیم’ اور ‘پاس ورڈ’ درج ہے۔

انہوں نے بتایا اس ای میل میں دھمکی دی گئی ہے کہ تمہاری براﺅزنگ ہسٹری ہمارے پاس موجود ہے۔ ہمیں 5600 بٹ کوائن آن لائن کرنسی یعنی (تقریباً 4 لاکھ بھارتی روپے) ادا کرو ورنہ تمہاری ہسٹری لیک کر دیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *