ایشوریا پدماوت کیلئے پہلی ترجیح تھیں

اس برس کی سب سے بڑی فلم پدماوت نے نہ صرف باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے ہیں بلکہ ان میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والے فنکاروں نے بھی کافی داد سمیٹی ہے۔

فلم میں کام کرنے والے اداکاروں میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور شامل تھے جن کے کام کو مداحوں نے خوب سراہا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں رانی پدماوت کے کردار کیلئے دیپیکا کے بجائے ایشوریا رائے پہلی ترجیح تھیں۔

ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے کاسٹنگ کے وقت پہلے باجی راؤ کا انتظام نہیں  کیا۔ وہ چاہتے تھے ایشوریا  پدماوت کریں لیکن  اس کی کاسٹنگ کے وقت انہوں نے خلجی کا بندوبست نہیں کیا۔ یہ وجہ تھی انہوں نے یہ فلم نہیں کی۔

اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی چاہتے تھے کہ باجی راؤ مستانی میں مستانی کا کردار ایشوریا کریں لیکن معاملات طے نہیں پاسکے۔

واضح رہے حال ہی میں ایشوریا رائے کی فلم فنے خان ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ انیل کپور اور راجکمار راؤ کے ہمراہ جلوے بؐکھیر رہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *