خواتین میں مقبول ہوتا انوکھا چیلنج

سوشل میڈیا پر آئے دن کسی نہ کسی نئے چیلنج کا شوشا چھوڑ دیا جاتا ہے اور عوام بے دماغ زامبیز کی طرح اسے اپنانے کیلئے کمر کس لیتے ہیں۔

ابھی ایک نفسیاتیوں والے ‘کی کی’ چیلنج سے جان نہیں چھوٹی تھی کہ ایک اور چیلنج سامنے آگیا ہے۔

اس نئے اور انوکھے  ‘فش اِن کالر بون چیلنج’ میں خواتین اپنی ہنسلی کے ہڈی کے  گڑھے میں پانی  بھر کر ان میں ایک یا اس سے زیادہ زیادہ زندہ مچھلیاں  ڈالتی ہیں۔ اس چیلنج کا مقصد یہ دکھانا ہوتا ہے کہ  وہ خواتین کتنی دبلی پتلی ہیں۔

خواتین میں مقبول ہوتا انوکھا چیلنج، جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں ..

اس انوکھے چیلنج کا آغاز تین سال قبل چین میں ہوا تھا۔ اسے چنگ چونگ کے ایک واٹر پارک نے شروع کیا تھا، جو اس چیلنج  کو پورا کرنے والی خواتین کو فری ٹکٹ دیتا تھا۔

حال ہی میں یہ چیلنج  ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اگرچہ یہ چیلنج ایشیائی ممالک میں خاصا مقبول ہوگیا ہے، لیکن اس کے باوجود اسے اب تک کے احمقانہ ترین چیلنج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہنسلی کے ہڈ ی کے گڑھے سے صحت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں اور دوسرا یہ ننھی منی  مچھلیوں کے لیے بھی بہتر نہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ کتنی مچھلیاں کندھے سے نیچے گر کر مرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں دبلی پتلی خواتین، جن کی ہنسلی کی ہڈی پر واضح گڑھے بنتے ہوں، پرکشش سمجھی جاتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *