صاف انرجی کے فروغ کیلئے مصری طلباء نے بنائی شاندار گاڑی

ایک مصری طلباء کے گروپ نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے  اور صاف اینرجی کے فروغ کیلئے ایک شخص والی گاڑی بنائی ہے۔

انڈر گریجوایٹ  کے طلباء نے یہ گوکارٹ اپنے گریجوایشن پروجیکٹ کے طور پر بنائی ہے۔

تخلیق کاروں کے مطابق  یہ گاڑی 25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور اس کو کمپریسڈ آکسیجن سے ریفیول کرنے سے قبل گاڑی کی رینج 19میل تک جاسکتی ہے۔

تاہم طلباء پُر اعتماد ہیں کہ وہ مستقبل میں اس گاڑی کو ایسا بنا لیں گے جو 62میل فی گھنٹہ یعنی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے۔

طلباء کی جانب سے بنائی جانے والی اس گاڑی پر 18ہزار مصری پاؤنڈز لاگت آئی ہے۔

انڈرگریجوایٹ طلباء ہیلوان یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں جو قاہرہ کے باہر واقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *