پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12اگست کو نظرآنے کے واضع امکانات

پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروزاتواکورنظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔

رویت ہلال رسیرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔

نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔

ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *