نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ پھرتبدیل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھرتبدیل ہوگیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والے بینچ کے جج جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پرچلے گئے جس کے بعد  اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک بارپھرتبدیل ہوگیا۔

جج کی رخصت کے بعد رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ نیا بینچ نوازشریف ودیگرکی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

اس سے قبل بھی جسٹس محسن اختر کیانی بھی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *