لاہور:شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسر باز خواتین گرفتار

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسر باز خواتین ایک ساتھی سمیت پکڑی گئیں۔

ایک شہری قیصر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین اور ان کا ساتھی پیکو روڈ پر بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جھانسے میں نہ آنے والوں کو زیادتی کے الزام سے ڈرایا جاتا ہے۔

 پولیس نے لڑکیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *