والد کا مذاق اڑانے پرسوناکشی سنہا نے کپل کوکھری کھری سنادیں

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاراورسیاستدان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک بار کپل شرما کو میرا مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادی تھیں۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکارکپل شرما کے ستارے گزشتہ کافی عرصے سے گردش میں ہیں، اب تو انہیں تنازعات میں گھرے رہنے کی عادت ہوجانی چاہئیے کیونکہ بالی ووڈ میں جہاں کہیں تنازعات کا ذکرہوتا ہے کپل شرما کانام ضرورسامنےآتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کے نامور اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے ایک بھارتی میڈیا کوانٹرویودیتے ہوئے کپل اور ان کے مذاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل نے لتا منگیشکر، آشابھوسلے، امیتابھ بچن سمیت تمام لوگوں کی نقل اتاری ہے اوریہ سب اس وقت تک ٹھیک لگتا ہے جب تک آپ کسی کا مذاق اڑانے میں حد پارنہیں کرتے۔

شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ ایک بار کپل شرما نے اپنے شو میں میری نقل اتاری اس وقت شو میں میری بیٹی سوناکشی بھی موجود تھی اور انہوں نے کپل شرما کو ان کی حدود پارکرنے پر ڈانٹا۔ انسان کو کسی کی نقل اتارتے وقت یا اس کا مذاق اڑاتے وقت اپنی حدود کو پارنہیں کرناچاہئیے جب کہ اس کے علاوہ اسٹیج پرکسی کی نقل اتارتے وقت کچھ پابندیاں بھی ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ کپل شرما کا کامیاب کیریئراس وقت زوال پزیر ہوا جب جہاز میں ان کے دوست سنیل گروور کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا، اس جھگڑے کے بعد کپل کی مقبولیت میں بتدریج کمی آتی گئی اور ان کا شو بھی بند ہوگیا آج کل کپل کسی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *