سام سنگ کی نئی اسمارٹ گھڑی گلیکسی واچ متعارف

سام سنگ نے اپنی نئی اسمارٹ گھڑی گلیکسی واچ کو متعارف کرا دیا ہے۔

گزشتہ شب نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ نے اپنی نئی اسمارٹ واچ کو متعارف کرایا اور اس بار اس ڈیوائس کا نام گلیکسی گیئر سے بدل کر گلیکسی واچ کردیا گیا۔

اس گھڑی میں سام سنگ نے تھری جی/ ایل ٹی ای کنکٹیویٹی دی گئی جبکہ اس کی وائرلیس چارجنگ بھی ممکن ہے۔

یہ گھڑی سرکولر بیزل کے ساتھ ہے جس سے کنٹرول زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔

یہ 2 مختلف سائز میں دستیاب ہوگی جو پہلے کی سام سنگ واچز کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے، کیونکہ پہلے اکثر گھڑیاں کلائیوں سے کافی بڑی ہوتی تھیں۔

کمپنی کے مطابق 270 ایم اے ایچ سے 472 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی گئی ہے جو ایک چارج پر یہ کئی دن تک کام کرسکتی ہے جو کافی متاثر کن دعویٰ ہے اور اگر یہ درست ہے تو یہ دیگر کمپنیوں کو کافی سخت ٹکر دینے والی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کمپنی نے نیا وائرلیس چارج Duo متعارف کرایا ہے جس سے گلیکسی واچ کے ساتھ سام سنگ کا کوئی اور فون بھی بیک وقت چارج کیا جاسکے گا۔

اس میں کمپنی کا اپنا ٹیزین آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس میں 1.3 اچن اور 1.2 انچ کے سپر امولیڈ ٹچ ڈسپلے دیئے گئے ہیں جن کے تحفظ کے لیے گوریلا ڈی ایکس پلس گلاس استعمال کیا گیا ہے۔

یہ گھڑی واٹر ریزیزٹنس اور ڈسٹ پروف ہے جبکہ ہارٹ ریٹ مانیٹر، لائٹ سنسر اور دیگر روایتی فیچر بھی دیئے گئے ہیں۔

ایل ٹی ای ورژن 4 جی بی اسٹوریج اور 1.15 جی بی ریم کے ساتھ ہے جبکہ بلیوٹوتھ ورژن 768 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے۔

یہ اسمارٹ فون مختلف ممالک میں 24 اگست سے 329.99 ڈالرز سے 349.99 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *