اپنی پرانی کار کو لگژری خوشبو دینے کا آسان نسخہ

ایمی کیلوہا

اگر آپ کسی آٹو ائیر ریفرشنر کی تلاش میں ہیں تو  عین ممکن ہے آپ کیمیکل اور سیشرین کے مواد سے دھوکہ کھا جائیں۔ لیکن 60 ڈالر کی قیمت کا  'ان ائیر ڈی ڈپٹیک کار ڈفیوزر ایسا پہلا شاہکار ہے جس کے زریعے ایسی خوشبوئیں مہیا کی گئی ہیں جسے سونگھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ اس کی ڈسپوزیبل کارٹرج بلیک اوول میں رکھی جاتی ہیں  اور ان میں مختلف قسم کی خوشبوئیں جمع کر دی جاتی ہیں۔ سب سے اہم 10 مختلف خوشبوئیں جو شامل کی جاتی ہیں ان میں سے چند  مندرجہ ذیل ہیں: بیری کی طرز کی بائیس، وُڈ سی فیو ڈی بائیس، سائبیرن پائن،وغیرہ ۔ ڈفیوزر کو ائیر وینٹ کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے ۔ ایک سلائیڈنگ گولڈ ٹیب کے ذریعے خوشبو کی مقدار کو کنٹرول کیا جاتا ہے  اور گاڑی کے اندر خوشبو پھیل جاتی ہے۔

مقابلہ

2013 میں مرسڈیز بنز نے ایک پرفیومر آپٹی مائزر متعارف کروایا  جس   کے ایس کلاس ماڈل چار مختلف اشکال میں مارک ووم اینڈی نے تیار کیے تھے۔

یانکی کینڈل کا 6 ڈالر قیمت کا سمارٹ سینٹ وینٹ کلپ  30 دن تک چلتا ہے  اور اس کے اندر ایسی مکینزم ہے جو سیج، سٹرس اور سیسیلین لیمن  جیسی خوشبووں کے   بھاو کو جاری رکھتا ہے۔

ووٹیوو بھی 10 ڈالر قیمت کا ایک کلپ تیار کرتا ہے جو ایک ماہ تک چلتا ہے  اور اس سے 8 مختلف قسم کی خوشبوئیں نکلتی ہیٰں۔

سب سے اہم نکتہ

آج تک کوئی بھی کار سینٹ ڈپٹیک سینٹ کی برابری نہیں کر پایا ہے  باوجود اس حقیقت کے کہ یہی کمپنی اس سال اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہے   چونکہ ڈفیوزر ائیر وینٹ سے جڑا ہوتا ہے  نہ کہ پچھلے شیشے سے لٹکا ہوتا ہے اس لیے  اس خوشبو کو ہاتھ سے ہی ریگولیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہر کارٹرج 40 گھنٹے تک چلتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ 38 سے 60 ڈالر میں خریدی گئی ایک کارٹرج سے آپ ایک ہفتہ  اور ایک بڑا فیملی ٹرپ آسانی سے مکمل کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *