وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر رہائش گاہ کوتبدیل کرکےملٹری سیکریٹری ہاؤس کاانتخاب کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ سے سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔

ملٹری سیکریٹری ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کررہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کےساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *