کیپٹن صفدر دل میں تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے آر آئی سی اسپتال منتقل

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اچانک طبیعت خرابی پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پر انہیں جیل کے اسپتال میں ہی طبی امداد دی گئی تھی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کی رپورٹس آنے کے بعد ہی انہیں دوبارہ جیل منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نواز شریف کے داماد کو دل کی تکلیف کے باعث آر آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جیل اسپتال کی سفارش پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

خیال رہے کہ کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں ایک سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

چند روز قبل بھی کیپٹن صفدر کو گردے کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی مکمل

دوسری ترجمان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی کی بھی  انجیو پلاسٹی مکمل کرلی گئی ہے۔

ترجمان آر آئی سی عمر قریش کا کہنا ہےکہ حنیف عباسی کو کچھ عرصہ آرام کا کہا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *