کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات : پولنگ جاری

ecpسترہ برس بعد ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈزمیں انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے 1059 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں سے 610 آزاد حیثیت میں جبکہ 541 امیدوار پارٹی ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں۔ 18 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جس کے لئے الیکشن کمیشن نے 20 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جن پر امیدواروں کے نام کے بجائے ان کے انتخابی نشان چھاپے گئے ہیں۔
ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے 1225 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 130 کو انتہائی حساس جب کہ 110 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے کینٹ بورڈ کو پہلا درجہ، 50 ہزار سے زائد آبادی رکھنے والے کینٹ بورڈ کودوسرا درجہ جب کہ 50 ہزار سے کم آبادی رکھنے والے کینٹ بورڈ کو تیسرا درجہ دیا ہے۔ سیکیورٹی کے فرائض کے لئے پاک فوج کے 12 ہزار 400 جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *