رضوان گوندل کی خدمات وفاق کے حوالے

سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئیں۔

پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا سے جھگڑےکے بعد پولیس افسر کو پہلے ڈی پی او پاکپتن کے عہدے سے ہٹایا گیا اور اب پنجاب حکومت نے ان کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رضوان گوندل اس وقت زیرعتاب آئے جب مبینہ طور پرخاور مانیکا کیساتھ ناکے پر پولیس کی تلخ کلامی ہو ئی ۔صورت حال پر ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو خاورمانیکا سے معافی مانگنے کا حکم دیا گیا لیکن انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

معافی نہ مانگنے پر رضوان گوندل کو ڈی پی او پاکپتن کے عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *