فنکاروں نے میک اپ اور گارمنٹس کی قیمتوں میں اضافے کو ’’ظلم‘‘ قرار دے دیا

لاہور: خواتین شوبز فنکاروں کا میک اپ اور گارمنٹس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اقدام کو ’’ظلم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرے لگانیوالوں نے قوم پر مہنگائی کے بموں سے حملہ کر دیا ہے۔

فلم اسٹار ماہ نور ‘صائمہ خان ‘فلم اسٹار میگھا‘ فلم اسٹار رائمہ خان ‘فلم اسٹار ماہرہ، ماورا حسین، عائشہ عمر، لیلیٰ ‘فلم اسٹار مدیحہ شاہ ‘گلوکارہ راگنی ‘گلوکارہ عینی طاہرہ نے حکومت اقدامات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ان حالات میں حکومت کا مزید مہنگائی کا اقدام غر یب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

اداکاراؤں اور گلوکاراؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری مہنگائی کے فیصلے کو واپس لیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے کیونکہ موجودہ حالات میں غر یب کیلیے خاموش رہنا مشکل ہوگاوہ ضرور اپنی آواز بلند کرے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *