پروٹوکول کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ کرنا مضحکہ خیز ہے، صدر مملکت

کراچی: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کرانا مضحکہ خیز ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کرانا مضحکہ خیز ہے، جب لوگ تکلیف میں ہوں گے تو ردعمل آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں صدرِ مملکت عارف علوی کی آمد و رفت کے لیے ٹریفک روک دی گئی تھی جس پر ایک شہری نے راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا تھا، پولیس اہلکاروں نے نہ صرف شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر افراد کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔

پولیس تشدد کے خلاف موقع پر عام شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے فائدہ اٹھا کر نامعلوم شخص پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور گرفتاری سے محفوظ رہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *