جمائما گولڈ سمتھ کون ہیں، کس مذہب سے تعلق رکھتی ہیں؟

رچرڈ ایڈن

 

ہورسکوپ : کیپریکون

جمائمہ 30 جنوری 1974 کو  بزنس ٹائیکون سر جیمز گولڈ سمتھ اور لیڈی اینا بیلی وینن ٹیمپسٹ سٹیوارٹ کے ہاں لندن میں پیدا ہوئیں ۔ بچپن سے ہی جمائمہ اچھی گھڑ سوار تھین ۔ بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ وہ بڑی ہو کر پروفیشنل شو جمپنگ میں کیریر کا آغاز کریں گی۔ لیکن انہوں نے تعلیم کے میدان کو چنا  اور برسٹل یونیورسٹی سے انگریزی کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی تعلیمم 1995 میں غیر متوقع طور پر رک گئی  جب جمائمہ کی ملاقات عمران خان سے ہوئی اور انہوں نے مشہور کرکٹر سے شادی کر لی۔ یہ شادی پیرس میں ایک سادہ سی تقریب میں انجام پائی  جس میں لندن سوسائٹی کے چند افراد شامل ہوئے۔ شادی کے تحفہ کے طور پر جمائمہ نے اپنے خاوند کے ہسپتال کے لیے رقم کا مطالبہ کیا۔ عمران خان اپنی ماں کے نام سے کینسر ہسپتال بنانے کے خواہشمند تھے۔  اس جوڑے نے پاکستان کو اپنا گھر بنایا اور ان کے ہاں دو بچے سلیمان اور قاسم کی پیدائش ہوئی ۔ جمائمہ نے مہاجرین کے لیے ایک خیراتی ادارہ قائم کرنے کے بعد  اپنی ڈگری 2002 میں مکمل کی ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے فیشن بزنس کا بھی آغاز کیا۔

اس کے بعد جمائمہ نے صحافت کی طرف رخ کیا ارو بہت سے اہم اخبارات اورمیگزین کے لیے اپنی خدمات پیشن کیں جن میں   وینٹی فیئر  اور نیو سٹیس مین سب سے نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ جمائمہ خان رضاکارانہ طور پر یونیسف کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔ آج کل وہ ایک ٹی وی پروڈکشن کمپنی  جس کا نام Instinct Production   ہے اور اس کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی۔ وہ ایک ٹی وی ڈرامہ سیریز  کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہیں  جو راتھ چائلڈ بینکنگ ڈائناسٹی سے متعلق ہے اور اس کی مصنفہ جولین فیلوز ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *