ہراسانی معاملہ؛ نانا پاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

ممبئی: نانا پاٹیکر نے ہراسانی کا الزام لگانے والی تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناناپاٹیکر نے خود پر تنوشری دتہ کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے جواب میں لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناناپاٹیکر کے وکیل راجیندرا شکوڈکر نے اپنے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ہم تنوشری دتہ کو اتنے سنگین الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوانے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس میں اداکارہ سے ہراسانی کے سنگین الزامات واپس لینے کے ساتھ معافی مانگنے کا مطالبہ کیاجائے گا۔

دوسری جانب نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ میں بہت جلد ایک پریس کانفرنس منعقد کروں گا جس میں کیمرے سےآنکھیں ملا کر خود پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دوں گا، میں فلموں میں زیادہ رقص کرنا پسند نہیں کرتا تو کسی کو کیسےبے ہودہ انداز میں رقص کرنے کے لیے کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا ایسی صورتحال میں میں تمام الزامات کی  تردید کرسکتاہوں یا اپنی ساکھ خراب کرنے کے لیے تنوشری دتہ کو عدالت گھسیٹ سکتاہوں اس کے علاوہ میں اور کر بھی کیا سکتا ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *