قانونی جنگ چھڑتے ہی بھارت میں کھلبلی مچ گئی

نئی دہلی:  پاکستان سے قانونی جنگ چھڑتے ہی بھارتی کرکٹ میں کھلبلی مچ گئی جب کہ سابق آفیشلز بھی ممکنہ نتائج سے پریشان ہیں۔

باہمی سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف 70 ملین ڈالر ہرجانے کے دعوے کی آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں سماعت پیر سے شروع ہوگئی،اس کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ حلقوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر اس بات پر بھی خوش نہیں کہ بھارت نے اس معاملے میں قانونی سماعت میں جانے پر رضامندی ظاہر کی،انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو ایک پیسہ بھی ادا نہیں کرنا چاہیے، ویسے بھی یہ پاکستان اور بھارت کا باہمی معاملہ ہے۔ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کیا کام ہے؟وہ ہمیں کسی کے ساتھ کھیلنے پر مجبور نہیں کرسکتی، اس حوالے سے بھارتی بورڈ پر کسی بھی قسم کا دباؤ انٹرنیشنل بحران کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے روایتی متعصب بھارتی سیاستدانوں کی طرح پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے دہشتگردی کو ختم کرے پھر ہم اس کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ دونوں فریقین کو ماننا پڑے گا،کسی بھی پلیٹ فورم پر اس کو کوئی چیلنج نہیں کرپائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *