اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخرزمان سے مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑدی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ زرین خان اور پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ زرین خان فخر زمان کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لُک، ہیراسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اوریہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔

دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *