ہیٹی میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 11 افراد ہلاک

پورٹ او پرنس: کریبیئن جزائر کے ملک ہیٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہیٹی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ اس حوالے سے ہیٹی کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ہیٹی کے تمام ہی حصوں میں محسوس کیے گئے تاہم سب سے زیادہ تباہی دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ہوئی جہاں 5 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

ہیٹی کے شہری دفاع کے آفیسر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کے بعد دو آفٹر شاکس کا بھی سامنا رہا ہے تاہم امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *