قندوز:افغان افواج مقبوضہ شہر سے طالبان کو نکالنے میں ناکام

AFghan army افغانستان: جمعرات کے روز، افغان فوج اور پولیس طالبان جنگجوؤں کو مقبوضہ صوبائی دارالحکومت کے بیرونی علاقوں سے نکالنے میں ناکام ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز، اس شدیدلڑائی کا ساتواں روز تھا۔ اب تک جنگجو قومی افواج پرشدید دباؤ ڈال رہے ہیں اور امریکی افواج کی مدد کے بغیر افغانستان کی قومی افواج کو شدید مشکلات اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیٹو کی تربیت یافتہ افغان سکیورٹی فورسزکیلئے طالبان کی قوت ایک بڑی آزمائش کی حیثیت رکھتی ہے۔ نیٹوگزشتہ دسمبر میں، افغانستان میں امریکی پشت پناہی کی حامل فوجی مداخلت کے 13برس مکمل ہونے پراپنا جنگی مشن ختم کرکے یہاں سے جا چکی ہے۔اس 13سالہ لرائی کے دوران نیٹو نے افغانستان کی سخت گیر اسلامی حکومت کو اکھاڑ کر پھینک دیامگر اب اس حکومت کی باقیات سے لڑنا اور اسے مکمل طور پر ختم کرکے ملک کے تمام حصوں پر اپنا قبضہ بحال اور مضبوط کرنا افغان افواج کیلئے حقیقتاًایک بڑا چیلنج ہے جسے وہ اب تک پورا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *