انسانی زندگی کا اصل ھدف خوشی کا حصول ھے۔

گھر اور گھر کے کمرے انسانی شخصیت اور خاندانی تعلقات کی مانند ھیں ۔ آپ کا بیڈ روم آپ کی شخصیت کا اظہار ھے۔ آپ کی زات کی مانند پرائیویٹ، الگ تھلگ، مخصوص اور آپ کا راز داں ، آپ کا محافظ اور آپ کی شخصیت کی مانند چھپا ھوا اور آپ تک محدود۔ لیکن اپ کا کمرہ گھر کے باقی کمروں سے جڑا ھوا ھے۔ یعنی آپ الگ بھی ھیں ۔ لیکن گھر کے باقی افراد سے جڑے ھوے بھی ھیں ۔ آپ کا کمرہ آپ ھیں ۔ تو گھر تعلقات اور رشتوں کی علامت ھے۔ خاندان ھے۔ گویا انسانی انفرادیت اور انسانی اجتماعیت گھر کے انفرادی کمروں اور پورے گھر کی مانند ھے۔ الگ بھی اور جڑی ھوئ بھی۔ آپ جب اپنے کمرے میں ھوتے ھیں ۔ تو اپنے آپ سے متعلق ھیں ۔ کمرے سے نکلتے ہیں تو گھرانے سے جڑ جاتے ھیں ۔
گھر کی کھڑکیاں اور گھر کے مین دروازے آپ کو باھر کی دنیا سے جوڑتے ھیں ۔ باھر کی دنیا میں سماج ھے اور نیچر ھے۔ گھر کی کھڑکیاں آپ کو اس باھر کی دنیا کے ایک حصے سے جوڑتی ھیں ۔ وہ ایک ویو جو آنکھ دیکھتی ھے۔ اور جو ادھورا ھے۔ گھر کا دروازہ آپ کو باھر کی دنیا سے مکمل جوڑ دیتا ھے۔ آپ نیچر کی خوبصورتی سے تعلق بنائیں یا سماج کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ دونوں صورتوں میں یہ انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ھے۔ معاشرہ انہی انسانی ضروریات کی وجہ سے تشکیل پایا۔ اور یہ آپ کی نفسیاتی اور جذباتی حسیات کا بھی آمین ھے۔ گاوں اور شہر کی گلیاں اور سڑکیں انسانی باھمی روابط اور رشتوں کی علامت ھیں ۔ اور نیچرل خوبصورتی تک لے جاتی ھیں ۔ انسانوں اور قدرت سے رابطہ آپ کی شخصیت کی تطہیر کرتا ھے۔ یہ تطہیر آپ کی شخصیت کو نکھارتی ھے۔ آپ کا کمرہ ، آپ کا گھر اور آپ کا گاوں یا شہر آپ کی مکمل زندگی کی علامت ھے۔ نیچر آپ کو جمالیاتی سکون و اطمینان اور ارض تا سماوی وسعت خیالی مہیا کرتی ھے۔ جبکہ آپ کا شہر یا گاوں آپ کو سماجی،معاشی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ھے ۔ آپ کا گھر آپ کو جذباتی اور نفسیاتی تحفظ دیتا ھے۔ اور آپ کا کمرہ آپ کی زھنی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلا دیتا ھے۔ انسانی زندگی کی انفرادیت اور اجتماعیت کو اسی ترتیب سے آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے عقل اور منطق کام آتی ھے۔ بے ترتیبی بدنمائ پیدا کرتی ھے۔ یہ بے ترتیبی اور بدنمائ عقل و دانش کی ناکامی ھے۔ اور انسانی زندگی میں دکھ اور پریشانی لاتی ھے۔ جبکہ انسانی زندگی کا اصل ھدف خوشی اور سکھ کا حصول ھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *