سندھ میں ڈاکٹرز کی قلت: حکومت کا بغیر امتحان کے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کی قلت کے پیش نظر تحریری امتحان کے بغیر صرف انٹرویو کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنےکیلئے انٹرویوزکی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت بچانے اور عوام الناس کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل عمل ہے، ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے گی، ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، انہیں بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *