شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ کا آج 141 واں یوم پیدائش

لاہور: ملک بھر میں آج شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ کا 141 واں یوم پیدائش نہایت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ کا 141 واں یوم پیدائش آج ملک بھرمیں نہایت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے، علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصور پاکستان کو پاک بحریہ اور پاک رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

مزار اقبال پر پاک نیوی کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج سنبھال لیا، اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور نعمت اللہ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا، مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے کتاب یادداشت میں اپنے تاثرات قلمبند بھی کئے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار اقبال پر عام عوام کا داخلہ بند رکھا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *