’راہبہ بننا تھا، پورن اسٹار بن گئی‘

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کام انسان کی خواہش کے عین مطابق نہیں ہوتا، دنیا میں لاکھوں ایسے انسان ہیں جو بننا کچھ اور چاہتے ہیں، لیکن بن کچھ اور جاتے ہیں۔

جس طرح بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی ابتدا میں پورن اسٹار نہیں بننا چاہتی تھیں، تاہم خاندان کی معاشی مجبوریوں کے باعث انہیں اس فیلڈ میں قسمت آزمانی پڑی۔

اسی طرح جنوبی امریکی ملک کولبمبیا کی 28 سالہ یوڈی پینیڈا بھی ابتدائی طور پر پورن اسٹار نہیں بلکہ ایک مذہبی خاتون بننا چاہتی تھیں۔

روسی خبر رساں ادارے ’اسپوٹنک‘ کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ یوڈی پینیڈا ابتدائی طور پر راہبہ بننا چاہتی تھیں، کیوں کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو ان کے اسکول میں ایک راہبہ آئی تھیں، جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔

یوڈی پینیڈا نے بتایا کہ انہوں نے راہبہ بننے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مذہبی تعلیم کے لیے 10 سال کی عمر میں ایک دینی درس گاہ میں داخلہ لیا، جہاں وہ آئندہ 8 سال تک رہیں۔

راہبہ بننے کی خواہاں یوڈی پینیڈا کے مطابق دینی درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں خود سے عمر میں کئی سال بڑے استاد سے محبت ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہوتی گئی۔

یوڈی پینیڈا نے 8 سال تک مذہبی تعلیم بھی حاصل کی—فوٹو: انسٹاگرام

یوڈی پینڈا کے مطابق جب انہیں اپنے استاد سے محبت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتیں، اس لیے انہوں نے راہبہ بننے کا ارادہ ترک کرکے دینی درس گاہ کو چھوڑ کر عام ادارے میں ملازمت اختیار کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کولمبیا کے صوبے انتوکیا کے دارالحکومت میڈیئن میں ایک ملازمت کرنے لگیں، جس دوران ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو کسی خوبرو ماڈل کی تلاش میں تھا۔

یوڈی پینڈا کے مطابق اس شخص کو فحش ویڈیوز بنانے کے لیے کسی خوبصورت ماڈل کی تلاش تھی اور انہوں نے دیکھتے ہی انہیں پسند کرلیا۔

راہبہ بننے کی ناکام کوشش کرنے والی یوڈی پینیڈا نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر انہیں فحش فلموں کے لیے ماڈلنگ اور کام کرنا غلط لگا، تاہم اب وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔

دینی درس گاہ میں استاد سے محبت کے بعد انہوں نے فیصلہ ترک کیا—فوٹو: انسٹاگرام

آسٹریلوی خبر رساں ادارے نیوز ڈاٹ کام نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب یوڈی پینیڈا نہ صرف کولمبیا بلکہ پڑوسی ممالک کی بھی معروف پورن اسٹار ہیں۔

اگرچہ انہوں نے راہبہ بننے کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی تھی، تاہم مذہبی خاتون اسکالر بننا ان کا پہلا خواب تھا۔

یوڈی پینیڈا کے مطابق وہ اب بھی اپنی مذہبی عبادات اور مصروفیات میں سرگرم ہیں اور ہر ہفتہ چرچ جاتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں پورن اسٹار بن جانے اور اب شہرت حاصل کرنے کے بعد کوئی پشیمانی نہیں، وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *