’کھڑکی والی سیٹ‘ ، ائیرہوسٹس نے مسافر کی خواہش انوکھے طریقے سے پوری کردی

ٹوکیو: جاپانی ائیرہوسٹس نے دورانِ پرواز کھڑکی والی سیٹ کی ضد کرنے والے مسافر کی خواہش انوکھے طریقے سے پوری کر کے سب کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے پرواز بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے میں ایک مسافر نے ضد شروع کی کہ اُسے ہر صورت کھڑی والی سیٹ چاہیے۔

جہاز میں بیٹھے مسافروں نے مذکورہ شخص کو سمجھانے کی کوشش کی مگر اُس نے ایک نہ مانی اور الٹا شور وغل شروع کردیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق مسافر کا اصرار تھا کہ اُسے ہر صورت کھڑکی والی ہی سیٹ دی جائے جبکہ جہاز میں کوئی ایسی نشست دستیاب ہی نہیں تھی جس پر اُسے منتقل کردیا جاتا۔

معاملے نے گھمبیر صورت اختیار کی تو انتظامیہ نے مسافروں کی خدمت کے لیے تعینات ائیرہوسٹس کو ہرصورت مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔

خاتون نے مسافر کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ہر کسی کو نشست نمبر کے حساب سے دی جاتی ہے، جہاز میں ترتیب سے نشستیں لگی ہوئی ہیں اسی وجہ سے بعض سیٹوں کا کھڑکی کے سامنے آنا ممکن نہیں، آپ کو ٹکٹ بک کرواتے وقت سیٹ کی تصدیق کرنا ضروری تھی۔

ائیرہوسٹس کے سمجھانے اور اُس کی وضاحت کے باوجود مسافر بات کو تسلیم کرنے پر راضی نہیں تھا۔

مسافر کو جب بات سمجھ نہیں آئی تو ائیرہوسٹس واپس اپنے کیبن میں گئی اور ایک منٹ بعد ہاتھ میں کاغذ کی شیٹ لے کر واپس آئی۔

ذہین ائیرہوسٹس نے مسافر کی سیٹ کے ساتھ والی دیوار پر  کاغذ کی اس شیٹ کو ٹیپ سے چسپاں کردیا جس پر پینسل سے کھڑکی بنی ہوئی تھی اور اُس میں باہر بادل و سمندر نظر آرہے تھے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *