سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لارجر بینچ تشکیل؛ نواز اور شہباز شریف سمیت 146 افراد کو نوٹس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کل کرے گا۔ لارجز بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، جب کہ کیس کے مدعی عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی کل سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *