4من کی گرل فرینڈ نے اوپر بیٹھ کربوائے فرینڈ مار ڈالا

پینسلوانیا کی 44 سالہ خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کا جرم قبول کر لیا ہے۔ خاتون نے بھیانک طریقے سے اپنے سے کم وزن بوائے فرینڈ کو اس پر بیٹھ کر مار دالا تھا۔ 44 سالہ ونڈی  نے اپنے دوست 44 سالہ کینو بٹلر  کو اپنے گھر میں ایک جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا۔

قتل کا اعتراف کرنے سے خاتون کی قید کی سزا 20 سے 40 سال کی بجائے 18 سے 36 سال تک محدود ہو سکتی ہے۔ تھامس کے مطابق انہوں نے جب قتل کیا تب وہ نشے میں تھیں اور کوکین کی تلاش میں تھیں۔

150 کلو گرام کی بھاری جسامت رکھنے والی ونڈی تھامس نے پہلے اپنے دوست جس کا وزن صرف 60 کلو تھا، پر چاقو سے حملہ کیا اور ان کے ہاتھ زخمی کیے اور پھر ٹیبل کی لکڑی سے مزید چوٹیں لگائیں۔ اس کے بعد وہ مظلوم کو لٹا کر اس کے سینے پر بیٹھ گئیں۔

پوسٹ مارٹم کے مطابق بٹلر کی موت سانس بند ہونے سے ہوئی۔ بچے کی بہن نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو عمر قید یا 40 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جائے۔ ساندرا جین کا کہنا تھا کہ جب سے کینو اور ونڈی کی دوستی ہوئی تب سے وہ دونوں آپسی تعلقات میں مشکلات کا شکار تھے۔ اخباری ذرائع سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلقات کی خرابی کی وجہ سے ایسا کچھ بھی ہونا ممکن نظر آتا تھا۔ ایک بار وہ میرے گھر پر بھی ٹھہرے جب میں نے ونڈی کو کہا کہ میرے بھائی کو مت مارنا۔

کینو بٹلر نے ایک بیٹی، دو نواسیاں، ماں اور 9 بہن بھائی سوگوار چھوڑے ہیں۔ تھامس ونڈی کو سزا ہونے تک ایری کاونٹی جیل میں رکھا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *