2018 میں پاکستانیوں میں مقبول ترین میوزک ویڈیوز

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ یوٹیوب پر لوگ اکثر میوزک ویڈیوز کو ہی دیکھتے ہیں، اب یہ ان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ پاکستانی گانے پسند کریں، بھارتی یا مغربی موسیقی۔

پاکستان میں بات کی جائے تو یہاں بھی لوگ یوٹیوب کو اکثر موسیقی سننے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ روز گوگل کی جانب سے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وائرل ویڈیوز کی فہرست جاری کی گئی اور رات گئے گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ نے پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ دیکھے جانے والی میوزک ویڈیوز کی فہرست بھی جاری کردی۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں یہ میوزک ویڈیوز پاکستان میں سرفہرست رہیں۔

10۔ نوحہ ، ندیم سرور

9۔ ڈرامہ خاموشی کا ٹائٹل ٹریک، گلوکار بلال خان

8۔ ملنگ، کوک اسٹوڈیو، گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ

7۔ آیا لاڑئیے، فلم جوانی پھر نہیں آنی 2

6۔ راشا خمارا، پشتو گانا

5۔ ہمارا پاکستان، آئی ایس پی آر کا جاری کردہ قومی نغمہ

4۔ شکوہ/ جواب شکوہ، کوک اسٹوڈیو

3۔ دیکھتے دیکھتے، عاطف اسلم، فلم بتی گل میٹر چالو

2۔ آئٹم نمبر۔ فلم طیفا ان ٹربل

1۔ لونگ لاچی، پنجابی گانا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *