گلگت: ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت 6 ہلاک

Pak-Army-Helicopterگلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ اور 2 غیر ملکی سفیروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمعے کو ہیلی کاپٹر کی پرواز معمول کے مطابق رہی تاہم لینڈنگ کے دوران یہ آرمی پبلک اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔
واضح رہے کہ آج بروز جمعہ گلگت میں چین کے تعاون سے نلتر پاور پراجیکٹ اور چیئر لفٹ منصوبے کے افتتاح کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی آمد متوقع تھی، تاہم اس حادثے کے بعد وزیراعظم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وزیراعظم کی آمد کے وجہ سے اسکول میں تعطیل تھی۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *