2 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے والی برقی موٹرسائیکل

برقی گاڑیاں تو حال ہی میں شہروں کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آرہی ہیں مگر ایک کمپنی نے الیکٹرک موٹرسائیکل کے غلبے کا خواب بھی دیکھ لیا ہے۔

کرٹیس موٹرسائیکل نامی کمپنی نے ایک ایسی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو روایتی ایندھن کی بجائے بجلی پر دوڑے گی۔

اس موٹرسائیکل کو ہیرا نام دیا گیا ہے جس میں گیس سلینڈر کو بیٹری پاور سے تبدیل کردیا گیا ہے اور رفتار کے لحاظ سے یہ کسی سے کم نہیں۔

اس میں 8 پیس بیٹری پیک دیا گیا ہے جو کہ پچھلے وہیل میں نصب برقی موٹر کو پاور فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ کرٹیس

جہاں تک کارکردگی کی بات ہے تو یہ موٹرسائیکل بہت تیز ہے۔

یہ 2.1 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

سنگل چارج پر اس موٹرسائیکل پر 280 میل تک سفر کیا جاسکتا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ شہر کے اندر ایک سے دو دن آرام تک سنگل چارج پر اسے چلایا جاسکتا ہے۔

ابھی تک کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا بلکہ فروخت کی تاریخ بھی ابھی سامنے نہیں آئی۔

مگر توقع کی جارہی ہے کہ یہ موٹرسائیکل 2020 میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور کمپنی اس کی قیمت کا اعلان آئندہ چند ماہ کے دوران کرے گی تاہم اسے خریدنے کے خواہشمند کمپنی کی ویب سائٹ پر رجسٹر کراسکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *