مقتدرہ کیسے کھیلتی ھے۔

مقتدرہ کے کھیل تماشے اور پراسرا طریقے سمجھنے کے لیے لمحہ موجود اور تاریخ میں سے کچھ حوالے دینا ھوں گے۔ ممکن ھے کہ آپ کے دل میں اتر جائے میری بات۔
1۔ اصغر خان کیس میں ایف آئ اے کا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عمران خان کو بتائے بغیر سپریم کورٹ میں کیس بند کرنے کی درخواست ۔ وجہ آپ جانتے ھیں ۔
2۔ وزیر اعظم عمران خان کی شدید مخالفت کے باوجود شہباز شریف کا شاہ محمود قریشی کے اعلان کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین بننا۔ وجہ سمجھنے کی کوشش کریں ۔
3۔ حکومتی معاشی ترجمان فرخ سلیم کی اپنی ھی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ، وجہ جاننی مشکل نہیں ۔
4۔ بقول وزیر اعظم عمران خان اسٹیٹ بنک نے ھم سے پوچھے یا بتائے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی۔ سوال یہ کہ کیوں ؟ اور کس نے کہا ؟
4۔ عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی بھارت ، فرانس اور امریکہ کو لے کر شاہ محمود قریشی کے ھاتھوں سبکی کروائ گئ۔
5۔ شاہ محمود قریشی کا کرتار سنگھ بارڈر کھولنے کے حوالے سے عمران خان کی گگلی والا بیان
6۔ وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے باوجود صوبہ ساوتھ پنجاب کا نہ بننا۔
7۔ فاٹا کا کے پی کے کا حصہ نہ بننا ۔
8۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود گورنر ھاوس کی دیواروں کا نہ گرایا جانا ۔
9۔ سندھ حکومت گرانے کے اعلان کے بعد فرار
10۔ پنجاب کے وزیر اعلی کی نامزدگی
11۔ ساٹھ فیصد وفاقی کابینہ کی نامزدگی
12۔ یاد رکھیں ۔ میڈیا میں نوازشریف کی مخالفت کرنے والے تین طرح کے لوگ تھے۔ وہ جو نواز شریف کو نا پسند کرتے ھیں ۔ وہ جو عمران خان کو پسند کرتے ھیں ۔ وہ جو مقتدرہ کے حمائتی ھیں ۔ لیکن عمران خان کے حمائتی بھی تھے۔ ان میں سے جو مقتدرہ کے حمائتی ھیں ۔ انہوں نے عمران حکومت بنتے ھی بوجہ عمران خان کی مخالفت شروع کر دی تھی۔ اور مخالفت کر رھے ھیں ۔ آپ ان کو جانتے ہیں ۔
نوٹ ۔ تاریخی حوالے آئیندہ

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *