آپ کا فون آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

ہمارا سمارٹ فون اب ہماری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے۔ ہم میں سے کئی ایک دن میں پانچ سے زیادہ گھنٹے اس پر مصروف رہتے ہیں۔

لیکن یہ سمارٹ فونز ہمارے بارے میں کیا بتاتے ہیں کہ ہم کون ہیں؟

لینکاسٹر اور لنکن یونیورسٹیز نے تقریباً پانچ سو اینڈروئڈ اور آئی فونز استعمال کرنے والوں کی شخصیت کا مطالعہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ ان کا اپنے فون کے ساتھ رویہ کیسا ہے۔

انھیں معلوم ہوا کہ ہمارے سمارٹ فونز ہماری شخصیت کے کچھ پہلوؤں کا انکشاف کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر ریسرچرز کو معلوم ہوا کہ اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والے آئی فون استعمال کرنے والوں سے زیادہ ’ایماندار‘ ہوتے ہیں۔

تاہم آئی فون استعمال کرنے والے اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والوں کے نسبت کم عمر ہوتے ہیں اور زیادہ کھلے مزاج کے ہوتے ہیں۔

آئی فون

امکان یہ ہے کہ آئی فون استعمال کرنے والی زیادہ تر خواتین ہیں

اس تحقیقی مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت آئی فون زیادہ پسند کرتی ہیں لیکن ان کی اس پسند کی وجہ نہیں جانی جاسکی۔

دوسری جانب اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والے عموماً زیادہ عمر کے مرد ہیں۔

لیکن سمارٹ فون کے انتخاب سے آپ کی شخصیت کے بارے میں معلومات کیسے ملتی ہیں؟

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ان سمارٹ فونز کے انتخاب سے ہر فرد اپنی سوچ پیش کر رہا ہوتا ہے۔

اس ریسرچ ٹیم کی شریک سربراہ ہائیدر شا کہتی ہیں کہ ’اب یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ سمارٹ فون استعمال کرنے والے کی شخصیت کا ایک منی ڈیجیٹل ورژن بنتا جا رہا ہے۔‘

’ہم میں سے کئی لوگ اپنا فون کسی دوسرے کو استعمال نہیں کرنے دیتے ہیں کیونکہ انھیں خدشہ ہوتا ہے کہ ہمارے راز افشا نہ ہوجائیں۔‘

اس ریسرچ کے مطابق، آئی فون استعمال کرنے والے اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والوں سے زیادہ آسودہ نہیں ہوتے ہیں، لیکن آئی فون استعمال کرنے والے اس بارے میں فکر مند رہتے ہیں کہ اسے سٹیٹس کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ لوگ اپنی جذباتی کیفیت کو ظاہر کرنے کی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں۔

ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والے آئی فونز کے استعمال کرنے والوں سے زیادہ ایماندار ہوتے ہیں

ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والے آئی فونز کے استعمال کرنے والوں سے زیادہ ایماندار ہوتے ہیں

ان ریسرچرز نے اپنی معلومات کی مدد سے ریسرچ کے اگلے مرحلے میں ایک کمپیوٹر پروگرام بھی بنایا دیا جس کے ذریعے وہ کسی شخص کے بارے میں بتا سکتے ہیں کہ اسے کون سا سمارٹ فون پسند آئے گا۔

سی این ای ٹی سے بات کرتے ہوئے ایک ریسرچر ڈیوڈ ایلیس نے کہا کہ ’ہم اعداد و شمار کی بنیاد پر ایک ایسا ماڈل بنانے کے قابل ہو گئے ہیں جس کی بدولت ہم کسی سے چند سوالات کر کے یہ پیشن گوئی کرسکتے ہیں کہ اس کی جیب میں کون سا فون ہے۔‘

ایسے ماحول میں جب ڈیٹا پرائیویسی پر بحث سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے، ایلیس اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے بارے میں اس کی نجی معلومات اس کے سمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم کے انتخاب جیسی عام بات سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔

سمارٹ فونز میں اینڈروئڈ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ہے

سمارٹ فونز میں اینڈروئڈ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *