فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز

اگر تو آپ کو فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلمیں پسند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی اسپن آف فلم ہوبس اینڈ شا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

یہ فلم 2 سابق دشمنوں لیوک ہوبس (دی راک) اور ڈیکارڈ شا (جیسن سٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔

ایسا ولن بریکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ایڈریس البا ادا کررہے ہیں۔

جیسا ٹریلر کے آغاز میں یہ کردار خود کہتا ہے ' میں اس سسٹم کو جھٹکا دوں گا، میں انسانی ارتقائی تبدیلی ہوں، بلٹ پروف، سپرہیومین'۔

پھر ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں ایک سائنسی تجربے کے ذریعے بریکسٹن کو حیران کن طاقت دی جاتی ہے اور بعد ازاں ایک گھونسے سے دی راک کو ہوا میں اڑا دیتا ہے۔

ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں پر اسپن آف فلم بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو اس سیریز کی اوریجنل کاسٹ کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا جن میں سے ایک ٹائرسی گبسن نے دی راک پر فرنچائز تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسی طرح ون ڈیزل کے بارے میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ ان کا آخری فلم میں دی راک سے جھگڑا بھی ہوگیا تھا۔

اس اسپن آف فلم کی وجہ سے اس سیریز کی 9 فلم بھی التوا کا شکار ہوگئی۔

ون ڈیزل نے حال ہی میں ایک اور اسپن آف فلم کا عندیہ دیا تھا جو کہ خواتین پر مشتمل ہوگی جس کو وہ پروڈیوس بھی کریں گے۔

ہوبس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل اسٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں ۔

اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے جو کہ رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *