دنیا کی کم عمر ترین کھرب پتی خاتون کا پرتعیش گھر کیسا ہے؟

21 سال کی عمر میں اکثر افراد کیا کررہے ہوتے ہیں یا آپ کیا کررہے تھے؟ تعلیم مکمل ہونے پر ملازمت کی تلاش کررہے تھے ؟ کسی قسم کا کورس کررہے تھے ؟

مگر جہاں تک کایلی جینر کی بات ہے تو انہیں کبھی اس کی ضرورت نہیں پڑی۔

انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب پتی) بننے کے قریب یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔

انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

مگر کایلی جینر کا طرز زندگی کیا ہے؟

ویسے کسی بھی شخص کے طرز زندگی کا اندازہ اس کی رہائش گاہ سے لگایا جاسکتا ہے اور اب پہلی بار لاس اینجلس میں کایلی جینر کے وسیع و عریض گھر کی اندرونی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔

آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ نامی سائٹ نے یہ تصاویر شائع کیں اور اسے ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر مارٹن لارنس بلارڈ کے مطابق جب اس پر کام شروع کیا گیا تو کایلی جینر قانونی طور پر بالغ بھی نہیں ہوئی تھیں۔

کایلی جینر کا گلیم روم

کایلی جینر کا گلیم روم

کایلی جینر نے نے اس بارے میں بتایا ' میں نے ڈیزائنر کو کہا تھا کہ گھر ایسا ہو جیسا میں سوچتی ہوں، یعنی رنگ نمایاں ہوں، مجھے گلابی رنگ سے محبت ہے اور میں اس کا بے تحاشا استعمال چاہتی تھی، میرے کپڑوں، جوتوں اور میک اپ وغیرہ کے کمرے میرے لیے بہت اہم تھے کیونکہ میرا بہت زیادہ وقت ان میں گزرتا ہے اور میں انہیں ہر ممکن حد تک اچھا بنانا چاہتی تھی'۔

کھانے کا کمرہ

کھانے کا کمرہ

گھر کا ایک کمرہ d

گھر کا ایک کمرہ 

ان کا مزید کہنا تھا 'میرے پاس کایلی کاسمیٹکس، ایوارڈز اور میگزین کورز بہت زیادہ ہیں جو پورے گھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور روزانہ میرا عزم بڑھاتے ہیں، مجھے اپنی کامیابیوں پر بہت زیادہ فخر ہے'۔

فیملی روم

فیملی روم 

اس گھر کی تعمیر کے دوران کایلی کو علم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو بچے کو بھی ذہن میں رکھ کر ڈیزائن میں تبدیلیاں لائی گئیں ' اسٹرومی نے اپنے کھلونوں سے پورے گھر پر قبضہ کرلیا ہے'۔

لاؤنج

لاؤنج 

ویسے کایلی کا پورا انٹرویو آپ نیچے ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

سونے کے کمرے کی سجاوٹ

سونے کے کمرے کی سجاوٹ

امریکی جریدے فوربس نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں۔

لیونگ روم

لیونگ روم 

اس سے قبل 2018 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بھی کایلی جینر کی قرار پائی تھی جبکہانسٹاگرام کی مقبول ترین تصویر کا اعزاز بھی وہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

کایلی جینر اپنے لیونگ روم میں کھڑی ہیں

کایلی جینر اپنے لیونگ روم میں کھڑی ہیں

کایلی جینر جو بہت جلد کم عمر ترین ارب پتی بن کر مارک زکربرگ سے یہ ریکارڈ چھیننے والی ہیں، کا فوربس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا 'سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام نے میری کامیابی میں بڑا کردار کیا'۔

باتھ روم

باتھ روم

ان کے بقول ' سوشل ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم ہے، جس سے مجھے مداحوں اور اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے'۔

گھر میں داخل ہوتے ہی یہ منظر نظر آتا ہے

گھر میں داخل ہوتے ہی یہ منظر نظر آتا ہے

21 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔

کایلی جینر کے ہینڈ بیگز کا مجموعہ

کایلی جینر کے ہینڈ بیگز کا مجموعہ

ایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔

کچن بھی کسی سے کم نہیں

کچن بھی کسی سے کم نہیں

کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔

ڈریسنگ روم

ڈریسنگ روم 

انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔

مہمانوں کے سونے کا کمرہ

مہمانوں کے سونے کا کمرہ 

جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *