میاں نواز شریف قید و بند کی صعوبتوں کو ڈیل سے بہتر سمجھتے ہیں

عمران خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور بتائیں این اراوکون مانگ رہاہے ۔
نوازشریف نے ہمیشہ آمروں اور غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
دنیا بھرسے بھیک مانگ کر ملک کے وقار اور عز ت کی دھجیا ں اڑا ئی گئی۔
مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر وسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیرحسن انصاری نے کہاہے کہ ہے کہ عمران خان اور ان کی کابینہ این آر او کا راگ الاپنہ بند کریں اور یہ بتائیں کہ ان سے این آر اوکس نے مانگا ہے، تحریک انصاف کی حکومت خود ایک بہت بڑی ڈیل کا نتیجہ ہے،سیلکٹڈ حکومت اب مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اب یہ لوگ خود حکومت سے جان چھڑا کر راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں اس لیئے ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں مختلف مقامات پر مسلم لیگی کارکنان سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان پر جو مقدمات ہیں وہ بے بنیاد ہیں اسی لیے ہمارے قائد میاں نوازشریف نے ہسپتال سے جیل کو ترجیح دی، مسلم لیگ ن ملک کی واحدجماعت ہے جس کے قائدین نے اس ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے مشکلات برداشت کیں اور کبھی ڈیل کا نہیں سوچا، ہمارے قائدین نے ہمیشہ آمروں اور غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مسلم لیگ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور اب جب وہ خود ہی اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا نہیں کر ہا رہے تو ڈیل ، این آر او اور ڈھیل کے الفاظی چکروں میں عوام کو الجھا کر رکھنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نا اہل لوگ اپنی حرکتوں سے خود ہی اپنے پیر پر کلہاڑیاں مار رہے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے قید و بند کی صعوبتوں کو ڈیل سے بہتر جانا، عمران خان کو دن رات مسلم لیگ کی بڑہتی ہوئی مقبولیت سے اپنی وزیراعظم کی شیروانی اترتی ہوئی نظر آ رہی ہے اس لیئے وہ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں ، پاکستان کی عوام باشعور ہے اور جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، انہوں نے کہا کہ سیلکٹڈ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے ، ساری دنیا سے بھیک مانگ کر ملک و قوم کے وقار اور عز ت کی دھجیا اڑا کر رکھ دی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ملک و قوم کے وقار پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، ہمارے لیئے قومی بقاء اور ہمارے اداروں کا وقار سب سے بڑھ کر ہے، میاں نواز شریف اور ان کے خاندا ن کا عدالتوں کے بلانے پر جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عدلیہ کی عز ت و احترام کرتے ہیں ، اور اپنے ملک کے منظم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *