سانپ نے شوہر کو کاٹا، شوہر نے بیوی کو کاٹ لیا، نتیجہ؟

ایک بھارتی شہری جسے ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا نے ایک ساتھ مرنے کی خاطر اپنی بیوی کو کاٹ لیا۔ شنکر رائے نامی بھارتی شہری  بہار ریاست کے علاقے پٹنا سے قریب 60 کلو میٹر  دور اپنے گاوں سمتی پور میں   سو رہے تھے جب سانپ نے ان کو ڈس لیا۔ صبح ہونے تک ان کی طبیعت بگڑنے لگی ۔ انہیں جب لگا کہ وہ مرنے والے ہیں تو انہوں نے اپنی بیوی امیری دیوی  کا ہاتھ پکڑا اور اسے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ زندگی ختم کریں  تا کہ موت کے بعد بھی ان کا ساتھ رہے۔ بیوی کی رضامندی پر انہوں نے بیوی کی کلائی پر دانت گاڑھ دیے اور میاں بیوی دونوں بے ہوش ہو گئے۔

گواہوں کے مطابق جب ڈاکٹرز کو بلایا گیا تو وہ صرف بیوی کی جان بچا پائے اور خاوند کی موت واقع ہو گئی۔

ہلاک ہونے والے شخص کی بیوی نے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: وہ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے اور میرے ساتھ جینا مرنا چاہتے تھے  اسی لیے انہوں نے میری کلائی پر دانت گاڑھے۔ میں نے خود انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی تھی۔

ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کے بچنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا علاج بر وقت شروع کر لیا گیا تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کی دو تہائی تعداد  ساوتھ ایشیا میں پائی جاتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *