اس ہارر فلم کا ٹریلر بھی دہشت زدہ کردینے کے لیے کافی

کیا آپ کو گزشتہ سال کی ہارر فلم 'ہریڈیٹیری' یاد ہے یا اسے دیکھا ہے جسے حالیہ برسوں کی سب سے خوفناک فلم بھی قرار دیا گیا تھا۔

اور اب اس فلم کے ڈائریکٹر کی نئی فلم 'مڈ سومر' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے اور وہ بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑانے کے لیے کافی ہے۔

فلم اسٹوڈیو اے 24 نے ڈائریکٹر اری ایسٹر کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے اور اسے اسکینڈے نیوین فوک ہارر قرار دیا ہے۔

فلم میں ایک لڑکی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ سوئیڈن کے ایک دیہی قصبے میں گرمیوں کی تعطیلات پر جاتی ہے۔

مگر یہ تعطیلات اس وقت بدل گئیں جب گاﺅں میں ایک تہوار پرتشدد اور عجیب واقعات کا باعث بن گیا۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ٹریلر میں ایک خوفزدہ کردینے والی جگہ کو دکھایا گیا ہے اور مختلف مناظر کو ایسے دکھایا گیا ہے کہ وہ دہشت زدہ کردیتے ہیں۔

اس ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم توقعات سے زیادہ خوفناک اور عجیب ہوگی۔

فلم کے بارے میں توقعات بڑھانے کے لیے اسٹوڈیو نے چند عجیب تصاویر بھی ٹوئیٹ کیں جس میں اس تہوار کی رسومات کو دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم ہریڈیٹیری اس ڈائریکٹر کی پہلی فلم تھی جس کے اختتام پر آپ جیسا بھی محسوس کریں مگر جسم میں دہشت کی لہر ضرور ابھرے گی اور ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑ رہی ہوگی۔

سونڈانس فلم فیسٹیول 2018 میں جب فلم ہریڈیٹیری (Hereditary) کا پریمیئر ہوا تو اسے حالیہ برسوں کی سب سے زیادہ ڈرا دینے والی ہارر فلم قرار دیا گیا تھا۔

اس فلم نے پریمیئر میں شریک افراد کو اتنا خوفزدہ کردیا کہ اس کا اثر کافی دن تک ان کے ذہن سے اتر نہیں سکا جبکہ اے وی کلب نے اسے مرنے کی حد تک دہشت زدہ کردینے والی فلم قرار دیا تھا۔

یہ فلم اسی پروڈکشن ادارے کی تیار کردہ ہے جس نے دی وچ نامی فلم 2016 میں ریلیز کی تھی جسے ناقدین اور عام ناظرین دونوں نے سراہا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *