امن کی خواہش کمزوری نہ سمجھی جائے، چوہدری نثار

nisar وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین معاشی راہداری منصوبے پر ہندوستانی ردعمل سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ موجودہ ہندوستانی قیادت خوشحال پاکستان سے خوش نہیں اور ہماری ترقی اس کے لیے ناقابل قبول ہے اور وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور ہر پاکستان کو خوشحالی سے دور رکھنے کے لیے ہر حربہ آزما رہا ہے۔
ایک اعلامیے میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو ہندوستان کے ان بیانات کا نوٹس لینا چاہیے جو اس کی جمہوریت کے گن گاتی ہیں۔انہوں نے ہندوستانی قیادت پر واضح کیا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کو شکست دینے پر متحد ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی متفق ہے چاہیں دشمن کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کرلے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم منصوبے پر نقطہ چینی کرنے کے بجائے ہندوستان کو اپنے ملک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *