خیبر پختون خوا کا 488 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش،اپوزیشن کا واک آؤٹ

kpkخیبرپختون خوا کا نئے مالی سال 2015۔16 کے لیے 488 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مظفرسعید نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں ترقیاتی اخرجات کے لیے تقریباً 142 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بجٹ میں تعلیم کے لیے 97 ارب 54 کروڑ سے زائد جبکہ صحت کے لیے 29 ارب 95 کروڑ سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویزہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضا فہ کی تجویزکے ساتھ ساتھ سماجی بہبود، خصو صی تعلیم و تر قی خواتین کے لیے 1ارب 37 کروڑ، 21 لا کھ روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے لیے 32 ارب 74 کروڑ52 لاکھ روپے، زراعت کے لیے 3ارب، 51 کروڑ 98 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ماحولیات اور جنگلات کے لیے 1 ارب 83 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ موا صلات و تعمیرات کے لیے 2ارب 76 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس سے قبل بجٹ اجلاس میں شمولیت اور اجلاس کے دوران احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس سے اپوزیشن اراکین نے واک آؤٹ کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *