دہشت گردوں کے ہمدرد اور مالی مددگار بھی پکڑیں گے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Raheel-Shareef-آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیااور سارا دن پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں پر گزارا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر اس عزم کااظہار کیا کہ ملک سے تمام دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک افغان سرحد ی علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی میں سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی سے دہشت گردوں کا تقریباً صفایا کر دیا گیا ہے۔ غیر متزلزل قومی عزم اور واضح سوچ کی مدد سے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک بنانے کی ذمہ داری پوری کی جائے گی۔ قوم کے تعاون سے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب کچھ دہشت گردوں سے جنگ جاری ہے۔ اب کسی دہشت گرد کو دوبارہ پاؤں نہیں جمانے دیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *