سری لنکا کے خلاف قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان،جنید خان باہر ،محمد عرفان شامل

crickسری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جبکہ طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان ورلڈ کپ کے بعد پہلی بارایکشن میں نظرآئیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزکا آغاز 11 جولائی سے ہوگا جس کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اظہرعلی کی قیادت میں 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفرازاحمد، بابراعظم، یاسرشاہ، احسان عادل، انورعلی، عماد وسیم، بلال آصف، مختاراحمد، محمد رضوان اور راحت علی شامل ہیں جب کہ ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ٹیم میں جگہ نہ بنانے والوں میں عمراکمل، فاسٹ بولرجنید خان، حارث سہیل، صہیب مقصود اور محمد سمیع شامل ہیں جو سلیکٹرز کی توجہ کا مرکزنہ بن سکے جب کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض فٹ ہوگئے اور ٹیم کو ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے نام پربھی غورکیا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *