تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن یاسر شاہ کے نام

Pakistan cricketer Yasir Shah (2L) celebrates with teammates after he dismissed unseen Sri Lankan batsman Upul Tharanga during the opening day of the third and final Test cricket match between Sri Lanka and Pakistan at The Pallekele International Cricket Stadium in Pallekele on July 3, 2015. AFP PHOTO / LAKRUWAN WANNIARACHCHI        (Photo credit should read LAKRUWAN WANNIARACHCHI/AFP/Getty Images)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، راحت علی اور اظہر علی نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر کرونارتنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی۔ دھمت کارونارتنے اور کوشال سلوا نے سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ کوشال سلوا صرف 9 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو دوسری کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد ملی جب یاسر شاہ نے تھرنگاکو 46 رنز پر آؤٹ کیا۔ پاکستان کو یاسر شاہ نے ایک اور کامیابی اس وقت دلوائی جب انھوں نے تھریمینے کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے 11 رنز سکور کیے۔ یاسر شاہ کا اگلا شکار میتھیوز بنے، جنھوں نے تین رنز بنائے۔ پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد حفیظ اپنے ایکشن کی وجہ سے جبکہ وہاب ریاض پچھلے میچ میں زخمی ہونے کے باعث اس میچ سے باہر ہیں۔ جنید خان اور ذوالفقار بابر کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ راحت علی، شان مسعود، احسان عادل اور عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹاس جیت کے بولنگ کے فیصلے کے بارے میں کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ’ ’اس کی وجہ کچھ اس گراؤنڈ کی تاریخ اور کچھ وکٹ کی صورتحال ہے۔ پاکستان نے اس میچ میں چار فاسٹ بولر اور ایک ہی سپنر یاسر شاہ کو کھلایا ہے۔‘‘ ادھر سری لنکا کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *