لاہور ہائیکورٹ نےایان علی کی رہائی کا حکم جاری کردیا

ayanلاہورہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظورکرلی جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس انوارالحق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ملزمہ کی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے جب کہ ملزمہ کو فون کر کے ان کی رہائی سے متعلق بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کی ملزمہ ایان علی اب عید اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں منائیں گی جنہیں اڈیالہ سے کل رہا کیا جائے گا تاہم 27 جولائی کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو کسٹم حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *