جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کر دی:وزیراعظم نواز شریف

nawazوزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ہمارے موقف ہی کی نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کی بھی توثیق ہے۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد قوم سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آج قومی تاریخ کے نہایت اہم موقع پر قوم سے مخاطب ہوں، 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے جس کی رپورٹ بھی حکومت کو موصول ہوچکی ہے، مکمل چھان بین کے بنعد کمیشن نے مبینہ دھاندلی سے متعلق جواب دے دیئے ہیں جس کے مطابق ریکارڈ پر موجود تمام شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے عام انتخابات مجموعی اعتبار سے منصفانہ اور قانون کے تقاضوں کے مطابق منعقد کیے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی کارروائی میں شامل جماعتوں نے کسی پلان یا سازش کے بارے میں ثبوت پیش کیے اور نہ ہی کمیشن کے سامنے ایسا کوئی مواد رکھا گیا جس سے دھاندلی کے کسی پلان یا سازش کی نشاندہی ہو۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *