سرتاج عزیز حریت رہنماؤں سے ملیں گے

Hurriyat Leadrsبھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت سے قبل ایک استقبالیہ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس میں حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق شامل ہیں۔بھارتی اخبار ’دا ہندو‘ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں شرکت کی بات کہی ہے۔اخبار کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ’ ’ہمارے خیال سے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا چاہیے۔ میں میڈیا اور حزب اختلاف کی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دعوت نامے کو سیاسی رنگ نہ دیں‘‘۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سلامتی امور کے اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔یہ مذاکرات رواں ماہ 23 اگست کو ہو رہے ہیں۔خبر رساں ادارے روائیٹز کے مطابق تجزیہ کاروں نے اسے بھارت کو ناراض کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔ادارے کے مطابق دہلی میں ساؤتھ ایشیا اینالیسس گروپ کے ڈائرکٹر ایس چندر شیکھرن نے کہا: ’یہ بھارت کو ناراض کرنے کی دانستہ کوشش ہے‘‘۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہل کار نے دعوت نامے ارسال کیے جانے کی بات کہی لیکن اس پر مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ اس سے ایک سال قبل جب پاکستان نے وزرائے خارجہ سطح کی بات چیت سے قبل کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماؤں سے بات چیت کی بات کہی تھی تو بھارت نے امن مذاکرات کو منسوخ کر دیا تھا۔
اس وقت بھارت نے پاکستان پر اندرونی معاملے میں دخل اندازی کا الزام لگایا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *