ڈس ایبلڈ کرکٹ : بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں

disable crickterپاکستان نے پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو 47 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔نگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جاری پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 174 رنز بنائے، کپتان حسین عالم نے 39 اور ریحان مرزا نے 35 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی باو¿لرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فیاض احمد نے ہیٹ ٹرک بنائی اور مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹسمینوں کو پویلین بھیج کر پاکستان کی کامیابی کو ممکن بنایا۔انہیں میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل دس ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *