انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں: فاروق ستار

farooq sattarمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کومقدمات چلائے جانے پر اعتراض نہیں، اتنا مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف اور محفوظ یار خان بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں،وقت کا تقاضا ہے، ہمیں قومی یکجہتی اور یگانگت کو قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رعایت نہیں مانگتے لیکن انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں،روٹھے کو منانا اور ناراض کو قومی دھارے میں لانا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کوہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی وفاقی حکومت کاصوابدیدی اختیار ہے،سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پی ایل ڈی میں بھی درج ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹی وی چینلوں کو پابند کرے کہ وہ ایم کیو ایم کے راہنما الطاف حسین کے بیانات یا تصویر وغیرہ نہ دکھائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *